قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے افغانستان سیریز میں شرکت سے معذرت کرلی۔
انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا ء پر قومی ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات جانے سے انکارکر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا اعلان بعد میں کرے گا۔
قومی ٹیم اب بیٹنگ کوچ کے بغیر دوپہر چار بجے لاہور سے روانہ ہو گی،دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا سلسلہ 25 مارچ سے شروع ہوگا۔