الطاف ستار کانٹا والا نے طے شدہ معاہدے کے تحت مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے ایم کیو ایم رہنما کے حوالے کردیئے, ذرائع

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اربوں روپے سمیٹ کر ملک چھوڑنے کو ہوگئے تیار

KKF سے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ لینے والے کارکن معتدد شادی ہال کے مالک بن بیٹھے تھے،ذرائع

2011 میں الطاف حسین سے معافی مانگ کر دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے کارکن اربوں پتی کیسے بن گئے،ذرائع

ایم ڈی اے کے سابق ڈی جی سہیل بابو کے ساتھ مل کر زمینوں پر قبضوں، بلڈر مافیا کے ساتھ مل کر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے ملک کو کنگال کرنے میں کامیاب

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کے دبئی، کینیڈا ،امریکا اور پاکستان میں رئیل اسٹیٹ اور گوشت کے کاروبار بھی پھیلے ہوئے ہیں

یہ داستان محفلوں میں منہ پھولائے اور لاتعلق اور سنجیدگی کا ڈرامہ کرنے والے عامر خان کی ہے

20روز قبل کراچی کی شہید ملت روڈ پر واقع السمعیہ بلڈر کے مالک الطاف ستار کانٹا والا سے پارٹنر شپ کا حصہ 20 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے

انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے عامر خان بذات خود السمعیہ بلڈرز کے دفتر گئے تھے،ذرائع

الطاف کانٹا والا سے ملاقات کی اور کہا کہ میں اپنا پاکستان میں پھیلا ہوا کاروبار سمیٹ کر دبئی سیٹل ہورہا ہوں،ذرائع

الطاف ستار کانٹا والا نے طے شدہ معاہدے کے تحت مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے عامر خان کے حوالے کردیئے, ذرائع

 عامر خان دو اعتماد کے آدمیوں کی مدد سے پولیس گارڈز کے ہمراہ اپنی گاڑی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 10میں واقع اپنے گھر لے آئے،ذرائع

ذرائع کے مطابق عامر خان نے پہلے اپنڈکس پھر پاسپورٹ کے ری نیول اور پھر بواسیر کے آپریشن کابہانہ بناکر اپنا بیرونِ ملک جانا ملتوی کیا تھا

تاہم اس التوا کے پیچھے مختلف کاروباروں میں کی گئی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی رقوم کی وصولی میں ہونے والی تاخیر تھی،ذرائع

عامر خان نے گلشن معمار احسن آباد، پی ای سی ایچ ایس، سندھی مسلم ، بحریہ ٹاون ،لیاقت آباد کراچی واٹر بورڈ اور

ایم ڈی اے اور دیگر علاقوں اور اداروں میں اپنا کاروبار اور سرمایہ کاری سمیٹنا اور بیرون ملک جانے کی تیاریاں مکمل کر لی

اربوں روپے کی زمین ٹھکانے لگانے اور بحریہ ٹاون کو لاکھوں ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرنے والے اہم کردار سہیل بابو کو امریکا فرار کرادیا گیا ہے،ذرائع

ہیوسٹن میں سہیل بابو اور ان کے خاندان کو گرین کارڈ تک مل چکا ہے ہیوسٹن میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر غوری نے سہیل بابو سے بھرپور تعاون کیا

ذرائع کے مطابق سہیل بابو امریکا اور کینیڈا میں بھی ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے کاروبار کی نگرانی کررہے ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں