عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں: راجہ ریاض

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی فوری طور پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں جس میں تمام اراکین اور ایم این ایز کو مدعو کیا جائے، اجلاس میں عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے ماضی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وہ ابھی تک پی ٹی آئی میں ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں نہیں گیا، اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی ہونی چاہیے۔

راجہ ریاض نے کہا مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے، آٹے کے مفت تین تھیلوں کی تعداد بڑھا کرچھ کی جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet