حویلیاں میں گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما سمیت 7 افراد جاں بحق

حویلیاں میں گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ
ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل ناظم عاطف منصف خان کی گاڑی کو آگ لگنے کی وجہ سے ناظم سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حویلیاں کے گاؤں لنگڑا میں ایک مخالف گروپ چھپ کر بیٹھا تھا اور جب پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف خان کی گاڑی وہاں سے گزری تو اس پر فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تحصیل ناظم سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ کسی سیاسی رہنما کی گاڑی کو آگ لگ گئی ہے اور جب پولیس اور فائر برگیڈ عملہ وہاں پہنچا تو تحصیل ناظم سمیت 6 افراد اللہ کو پیارے ہو چکے تھے۔

عاطف منصف خان کی ہلاکت سے قبل لنگڑا میں نوجوانوں کی کرکٹ میچ کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد حویلیاں میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بستی شیر خان کے عاطف منصف خان سابق صوبائی وزیر منصف خان جدون کے بیٹے تھے اور 2022 کے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت سے تحصیل ناظم منتخب ہوئے تھے۔

عاطف منصف خان بلدیاتی انتخابات سے چند روز قبل جیل سے رہا ہوئے تھے اور اس وقت عوام کی بڑی تعداد نے ان کی رہائی کا خیر مقدم کیا تھا اور بعدازاں بلدیاتی الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے مضبوط گروپوں کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی علاقے میں متحرک کارکن تھے جن پر سب کا اتفاق تھا۔

عاطف منصف خان ہر مقامی تقریبات میں شرکت کرنے خاص طور پر اموات اور شادیوں میں جانے اور عام لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے بہت تکلیف برداشت کرتا تھا۔

خیال رہے کہ علاقے میں دو مضبوط حریف گروپ ہیں جن میں سے ایک منصف خان فیملی اور دوسری بلند خان فیملی ہے اور اب تک دونوں طرف سے کم از کم دو درجن سے زائد افراد اس دشمنی میں جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ڈی پی او کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ہے یہ دو گروپوں کے درمیان سراسر پرانی دشمنی ہے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ درج ہونے تک ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دسٹرکٹ پولیس افسر عمر طفیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تحصیل ناظم سمیت 7 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں عاطف منصف خان بھی شامل ہیں اور آگ سے گاڑی مکمل جل گئی ہے جس میں آٹھ افراد سوار تھے۔

ڈی پی او عمر طفیل نے کہا کہ گاڑی کے دروازے توڑ کر لاشوں کو نکالا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور شیشے کاٹ کر مقتولین کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet