ایم کیو ایم پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے پر رابطہ کمیٹی ممبر سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی ممبر ڈاکٹر صغیر احمد سے استعفیٰ طلب کرلیا

ایم کیو ایم پاکستان میں گروپنگ کرنے اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کو ناکام بنانے کی سازشوں میں ملوث ہونے پر ڈاکٹر صغیر احمد سے استعفی لیا گیا ہے،

کنوینر خالد مقبول نے استعفی تو طلب کرلیا مگر اس کا اعلان کرنے میں مسلسل تاخیر کررہے ہیں

خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر صغیر کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مدد طلب کرنے کا مشورہ دے دیا

گورنر سندھ نے بھی ڈاکٹر صغیر کی سرگرمیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا ہے

رابطہ کمیٹی ممبر کی سرگرمیوں کو مہاجر قوم اور ایم کیو ایم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا اور ڈاکٹر صغیر کی مدد کرنے سے معذرت کرلی،ذرائع

ڈاکٹر صغیراحمد نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے مرجر کے بعد وسیم اختر، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک کے ساتھ مل کر گروپ بندی کی ہے،ذرائع

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد کے گھر واقع گلشن اقبال بلاک 13Dمیں کئی خفیہ اجلاس بھی طلب کیے گئے ہے،ذرائع

جس میں وسیم اختر، وسیم آفتاب سلیم تاجک اور وسیم آفتاب کے فرنٹ مین کراچی واٹر سیوریج بورڈ کے اینٹی تھیفت سیل کے افسر عامر پیجر باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے

ڈاکٹر صغیر گروپ ایم کیو ایم کے مرجر کو بھی ناکام کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھا،ذرائع

دوسری جانب وسیم اختر کو خطرہ ہے کہ ان کو کرپشن کے کیسز اور بارہ مئی 2007 کے قتل عام میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے

وسیم اختر نے ایک میٹنگ میں اس مرجر کو ناکام بنا کر کھل کر یہ کہا کہ الطاف حسین کراچی کے لئے ناگزیر ہے،

ڈاکٹر صغیر گروپ نے 2015 کے بعد پہلی مرتبہ ایم کیو ایم الطاف حسین کے ہاتھ سے نکلتی دیکھ کر بہادر آباد آفس کے سامنے ایم کیو ایم لندن کے بینرز بھی لگوائے

ذرائع کےُمطابق دبئی میں بیٹھے سابق گورنر عشرت العباد بھی اس گروپ کی معاونت کررہے ہیں

ڈاکٹر صغیر پی ایس پی سے نکالے جانے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد کے باقاعدہ ترجمان تھے اور انہوں نے باقاعدہ عشرت العباد کے لئے کمپین بھی لانچ کی تھی

ذرائع کےمطابق اس گروپ اور اس کی بغاوت کی مالی مدد کے لئے وسیم آفتاب کا کروڑ پتی فرنٹ مین عامر پیجر اورسابق گورنر عشرت العباد اپنے فرنٹ مین ارشدصدیقی کے ذریعے اہم کردار ادا کررہے ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں