پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2، 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حارث اور رائیلی روسو شامل ہیں۔
اعظم خان، کیرن پولارڈ، عماد وسیم، راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
صائم ایوب 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔
? HBL PSL 8 TEAM OF THE TOURNAMENT ?
Read more: https://t.co/nv1X5NUcZR#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/gvaLJf2QqX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 19, 2023