پی ایس ایل8: فخر کی شاندار سنچری، لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست

 فخر زمان
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں کے میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق صرف ایک بنانے کے بعد فضل الحق فاروقی کی وکٹ بن گئے۔

تاہم اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کامران غلام آئے اور دونوں نے 61 گیندوں پر دوسری وکٹ کے لیے 122 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔

فخر زمان نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کامران غلام نے بھی 30 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

کامران کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر کا ساتھ دینے سیم بلنگز آئے اور دونوں نے 70 رنز کی شراکت قائم کی بالخصوص فخر زمان کا انداز انتہائی جارحانہ تھا جنہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری مکمل کی۔

فخر زمان نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی دلکش اننگز تراشی جبکہ بلنگز نے بھی 22 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet