پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سہیل تنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔
سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ایک روزہ، 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔
Announcement: I am retiring from all formats of international cricket and will continue to play domestic and franchise cricket going forward. Thank you to @TheRealPCB for giving me the opportunity to play for my country ??
— Sohail Tanveer (@sohailmalik614) March 6, 2023