بسمہ معروف قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی

بسمہ معروف
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے استعفیٰ دے دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے لکھا کہ انہوں نے بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتی رہیں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی۔

پاکستان نے بسمہ معروف کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet