آئی سی سی نے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی کیوں عائد کرنے کی سفارش کردی؟ دنیائے کرکٹ سے اہم خبر

آئی سی سی نے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی کرکٹ کمیٹی نے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔

آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے یہ سفارش اپنے ایک اجلاس میں کی جس کی صدارت انیل کمبلے نے کی۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل سے بھی رائے لی گئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کھیل کے دوران کھلاڑی گیند کو چمکانے کے لیے پسینے کا استعمال کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کو جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خبررساں ایجسنی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کے ساتھ ہی پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے جو سفارشات تیار کی ہیں وہ کورونا وائرس کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet