پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل
پاکستان سپر لیگ 8 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہے۔

قلندرز اور یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو 4رنز سے زیر کیا تھا۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سطانز 8 پوائنٹ کے ساتھ پہلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز بھی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہے، کراچی کنگز کا 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ ایونٹ کی آخری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جو 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet