تبریز شمسی نے ‘جوتا’ اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتادی

تبریز شمسی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے ملتان سلطانز کے خلاف وکٹ لینے پر جوتا اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتائی ہے۔

تبریز سے ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ جوتا اٹھا کر جشن منانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

جواب میں تبریز شمسی نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ جب بولر وکٹ لیتا ہے تو کبھی کبھار امپائر تھرڈ امپائر سے تصدیق کرتا ہے یہ آؤٹ ہے یا نہیں ہے؟

کرکٹر نے کہا کہ اسی طرح میں بھی تھرڈ امپائر کو نمبر ملارہا تھا یہ پوچھنے کے لیے کہ یہ آؤٹ ہوا یا نہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگزکی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی نے کہا کہ ایسی کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے، جوتے سے فون ملانا فیلڈ پر ایک تفریح تھی اور کچھ نہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet