پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ 8 نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ریسی وین ڈر ڈوسین 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آصف علی 29 اور اعظم خان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جیمز نیشم اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دسن سہاناکا 11، وہاب ریاض 8، عثمان قادر 7، جیمز نیشم 6، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر-کیڈمور 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ارشد اقبال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ کپتان شاداب خان ،رمان رئیس، فہیم اشرف اور مبصر خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet