پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامںٹ سے باہر ہوگئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے میں انجری ہوئی تھی۔
ڈاکٹرز نے انگلش آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز نے لیام ڈاسن کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
?Liam Dawson ruled out from #HBLPSL8 due to an ankle injury. We wish him a speedy recovery.#QalandarsCity #QalandarHum pic.twitter.com/GP1VBvPkVx
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 20, 2023