پی ایس ایل 8: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپر لیگ کے دو میچز کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل کے دوسرے بڑے میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو آسان اور یکطرفہ انداز میں 67 رنز سے شکست دی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet