پی ایس ایل سے باہر ہونے پر شاہنواز دھانی کا بیان سامنے آگیا

شاہنواز دھانی
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے باعث لیگ سے باہر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ دیر کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں۔

شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

دوسری جانب ملتان سلطانز نے بھی اپنے فاسٹ بولر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet