پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کےلئے کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ سے قبل نیا ترانہ ریلیز کردیا۔
’یہ ہے کراچی‘ کے عنوان سے کراچی کنگز کا نیا ترانہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی سے ہونے والے میچ سے قبل ریلیز کیا گیا ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر ، علی عظمت اور رامس علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
#KarachiKings Anthem 2023 is OUT NOW! https://t.co/62veDMczIP#YehHaiKarachi #PSL2023 #HBLPSL8 @Salman_ARY @Jerjees @wasimakramlive @mahboobrauf @AsimAzharr @RealAliAzmat pic.twitter.com/TnqIc5ikfo
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 13, 2023
ترانے میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، شعیب ملک ، شرجیل خان اور محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی پرفارم کیا ہے ۔
کراچی کنگز کے یوٹیوب پیج پر ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے ابھی تک 62 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔