Notice: Trying to access array offset on value of type bool in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/template-parts/content-single.php on line 14

ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے افتتاح

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا ملتان میں رنگ رنگ تقریب سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ سال کوئٹہ اور پشاور میں بھی میچز کرائیں گے، پی ایس ایل نے عوام کو بہت اثاثے دیئے، اس سال 21 غیر ملکی اور 10 سے زائد مقامی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

تقریب میں ورچوئل ریالٹی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے۔

تقریب میں ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے شاندار پرفامنس دی جبکہ شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے آفیشل سونگ پیش کیا۔

پی ایس ایل کے افتتاح کے موقع پر خوبصورت آتشبازی کی گئی، جس سے فضا رنگوں اور روشنیوں سے بھر گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet