قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی پی ایس ایل 8 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
محمد حفیظ کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان فٹ احسان علی کی جگہ کیا ہے۔
آل راونڈر نے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن اس بار انہیں کسی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔
محمد حفیظ نے پانچ فروری کو کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بطور مبصر ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔
پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔