لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے وہ بہت پرجوش ہیں۔
شاہین نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی شروعات کریں گے، رضوان اچھی فارم میں ہیں کوشش ہو گی ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کریں۔
قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو بہت میچز جتوائے ہیں، امید ہے وہ اپنی کارکردگی کو دہرائیں گے۔
فخر نے کہا کہ اس بار بھی ایونٹ کی تیاری بہت اچھی ہے، امید ہے اچھے مومنٹم کے ساتھ پی ایس ایل کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر دلیری سے کھیلنا ہو گا۔
رضوان نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا کراؤڈ میچ دیکھنے آئے گا اور سپورٹ ملے گی۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی۔