پی ایس ایل ہر سال بڑے سے بڑا برانڈ بنتا جا رہا ہے جو کہ بہت اچھی چیز ہے: شعیب ملک

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ محمد عامر ایک اچھے بولر ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے بہت سے میچز جیتے ہیں، وہ بولنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے، ہمارے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود عماد وسیم کی انٹر نیشنل لیگز میں کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے، ان کے ساتھ تبریز شمسی اور عمران طاہر ہیں، بولنگ ہماری اچھی ہیں لیکن ہمیں وکٹیں لینی پڑیں گی اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑے گا۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے ملتان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کراچی کیلئے پہلا سال ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنا بہترین دوں، کمبی نیشن اچھا ہے، دوسری ٹیموں کا بھی کمبی نیشن بہت اچھا ہے، شروع میں اور ایونٹ کے وسط میں جو ٹیم کلِک کرے گی اس کے زیادہ جیتنے کے امکانات ہیں۔

آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ شالیمار گارڈن جیسی جگہوں پر ہی ٹرافی کی رونمائی ہونی چاہیے اس جگہ کا انتخاب کرنے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔ پی ایس ایل ہر برس بڑے سے بڑا برانڈ بنتا جا رہا ہے جو کہ بہت اچھی چیز ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet