شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سےبھی بڑی بیماری مودی کے دل و دماغ میں ہےاور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے۔
This is why Harbhajan Singh is unhappy.
Shahid Afridi “We even brought down their ‘choozay’ from the air, gave them tea and then sent them back to their country with respect” pic.twitter.com/QnMiE6ISAf
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) May 17, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا حساب مودی کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا پڑے گا۔بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ مودی دلیر بننے کی کوشش کرتا ہے مگر ہے بہت بڑا ‘ڈرپوک’۔
بھارتیوں کو آئینہ دکھانے پر کئی بھارتی کرکٹرز برا مان گئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دل کا غبار نکالنے کی کوشش کی۔
سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے لکھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کر رہے تھے مگر بھارتی وزیراعظم کے بارے میں ایسے کلمات برداشت نہیں کر سکتےاس لیے وہ اب کبھی آفریدی کی حمایت نہیں کریں گے۔
Really disappointed by @SAfridiOfficial‘s comments on our Hon’b PM @narendramodi ji. As a responsible Indian who has played for the country, I will never accept such words. I made an appeal on your behest for the sake of humanity. But never again.
Jai Hind ??
— yuvraj singh (@YUVSTRONG12) May 17, 2020
ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی لوگوں کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور کہا کہ وہ اب کبھی شاہد آفریدی اور پاکستان کے کسی بھی فرد کی حمایت نہیں کریں گے۔
Well done @harbhajan_singh
pic.twitter.com/348h1zuQnB— swadeshi mojito (@desimojito) May 17, 2020
ہربھجن اور یووراج کے علاوہ آفریدی سے ہمیشہ سوشل میڈیا پر لڑنے والے گوتم گمبھیر، شیکھردھون اور سریش رائنا نے بھی حقیقت سے آنکھیں پھیرتے ہوئے بھارتی انتہاپسندوں کو خوش کرنے کی کوشش کی اور آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔