سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر پر جاری کردی تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں، کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتی اور بڑی ہوتی ہیں۔
انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین شاہ کے نکاح میں دی، آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے ہو گیا ہے، شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔
تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔
Daughter is the most beautiful flower of your garden because they blossom with great blessing. A daughter is someone you laugh with, dream with, and love with all your heart. As parent, I gave my daughter in Nikkah to @iShaheenAfridi, congratulations to the two of them? pic.twitter.com/ppjcLllk8r
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023