پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 کی آن لائن ٹکٹو کی فروخت آج 11 بجے شروع ہوگئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران وینیوز پر باکس آفس پر بھی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق ویک ڈیز کے 8 میچ کےلیے سیزن پاسز بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی کے میچز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔