پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئیں۔
گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاخ ثقلین مشتاق کی صاحب زادی سے ہوا تھا، جس کے بارے میں آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹر کے زریعے بتایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔