ایلکس ہیلز کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ایلکس ہیلز
انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، انگلش بیٹر بنگلا دیش کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایلکس ہیلز انگلینڈ بنگلا دیش سیریز کی بجائے پی ایس ایل 8 کھیلیں گے، ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے، پی ایس ایل 8 کھیلنے کے ایلیکس ہیلز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے، بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پر ہیلز کو ون ڈے کے 5 پزار اور ٹی ٹونٹی کے ڈھائی ہزار پاؤنڈز ملنا تھے۔ پی ایس ایل کے میچز مس کرنے پر ایلکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet