بلدیہ عظمیٰ کراچی سفاری پارک میں ڈائیٹ Diet کا بغیر ٹینڈر کے ڈیڑھ کروڑ کا بل ڈھائی کروڑ کا بنایا گیا جسے میٹروپولیٹن کمشنر نے مسترد کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

کے ایم سی میں عجب کرپشن کی غضب کہانی

بلدیہ عظمیٰ کراچی سابق سینئر ڈائریکٹرریکریشن رضا عباس رضوی نے کروڑوں کا چونا لگا دیا

ٹرین کا زوو میں غیر قانونی کام ٹھیکہ ختم ہوئے طویل عرصہ ہوگیا پر ٹھیکہ روکا نا جاسکا

نئے سینئر ڈائریکٹر خالد حمید ہاشمی نے ہاتھ ڈالا تو ان پر کرپشن کے الزامات، ٹرین ٹھیکہ دار غالب رضا عباس رضوی کے رئیل کزن ہیں

سفاری پارک میں ڈائیٹ Diet کا بلبغیر ٹینڈر کے ڈیڑھ کروڑ کا بل ڈاھائی کروڑ کا بنایا گیا جسے میٹروپولیٹن کمشنر نے مسترد کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

زوو میں بے قاعدگیوں کی حد ہوگئی ڈاکٹر سیف الرحمان کی کاوشیں برباد کردی گئیں

منصور قاضی سیونگ کرتے رہے رضا عباس نے تمام رشتہ داروں کو ٹھیکہ دیکر فنڈزٹھکانے لگا دیئے

این جی اوز کی فنڈنگ بھی ٹھکانے لگا دی گئی سینئر ڈائریکٹر خالد حمید ہاشمی نے کرپشن پکڑ لئے دوبارہ رضا عباس کی تعیناتی کی کوشش، حواس باختہ کرپشن عیاں کے ڈر سے خوفزدہ

زوو کی ڈائیٹ میں گھپلے ڈاکٹروں کی سفارشات کے باوجود ڈائیٹ اور ادویات نہیں دی گئیں جس سے شیر بھی جاں بحق ہوگیا

کھال، دانت اور دیگر اشیاء بھی سابق ڈائریکٹر نے بیچ دیں اسکی اعلی سطح پر انکوائری چل رہی ہے،ذرائع

کراچی شروع میں ادویات کی فراہمی میں تعطل کا نئے ڈاکٹر نے نوٹس لے لیا

غیر قانونی آکشن کے بغیر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے

لانڈھی کورنگی زوو میں بھی جعلی بلنگ کی جارہی تھی سینئر ڈائریکٹر خالد ہاشمی نے ڈنڈا اٹھا لیا

کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا پہلے بھی سازش کاشکار ہوا ہوں ایڈمنسٹریٹر پر بھرپور اعتماد ہے
جانوروں سے محبت کی جاتی ہے زوو کراچی کی پہچان ہے

20 سال سے جانوروں کی خریداری نہیں ہوئی بہت سے جانور قریب المرگ ہیں ڈاکٹر سیف جیسے دبنگ افسر کی مدد سے یہ کمی پوری کرینگے

تمام کرپشن کے ثبوت موجود ہیں رضا عباس رضوی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کزنز اور رشتہ داروں کو مسلط کیا اور کرپشن کرکے ادارے اور جانوروں کا نقصان کیا

ٹرانسپیرنسی کے لئے چار مختلف کمیٹیاں بنا رہے ہیں ایک ڈائیت، ایک ادویات، ایک شجرکاری، ایک خریداری کے لئے ہوگی،ڈائریکٹر زوو

کرپشن زیرو پر لائیں گےایک جانوروں کی ہیلتھ کی کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو سینئر ترین اور معروف ڈاکٹروں پر مشتمل ہوگی، ڈائریکٹر

ہمارے لئے جانور بہت اہم ہیں انکی جان میں ہماری جان ہے زوو کراچی کی پہچان ہے اسے بین الاقوامی سطح پر لائیں گے،سینئر ڈائریکٹر کا موقف

زوو اور سفاری پارک کو کراچی کا ہی نہیں دنیا کا جدید زوو اور پارک بنائیں گےتجاویز تیار ہیں،ذرائع

منظوری کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھیج رہے ہیں سول سوسائتی کو شامل کیا ہے،ذرائع

رضاعباس رضوی کے تمام رشتہ دار ٹھیکدار ہیں ان اداروں کو تباہ کردیا سیاسی اثرورسوخ کا غلط استعمال کر کے،ذرائع

کے ایم سی میں انسانوں کے بعد جانوروں کے ساتھ انسانیت سوزسلوک، ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا تحقیقاتی اداروں نے نوٹس لے لیا،ذرائع

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں