ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

ہارون رشید
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے بتایا کہ ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔ انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 4 فروری کو بحرین میں ہوگی۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کا انتظام سنبھالنے کے بعد شاہد خان آفریدی کو قومی سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet