آئی سی سی رینکنگ: نیوزی لینڈ سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم
بھارت کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔

بھارت نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 108 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور پھر روہت الیون نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن سے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا چھٹے، بنگلادیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet