قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔شان مسعود کا نکاح ہفتے (21 جنوری 2023) کو پشاور میں ان کی دیرینہ دوست نیشے خان سے پشاور میں ہوا۔ اس موقع پر دونوں افراد کے اہل کانہ سمیت ان کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔
شان مسعود نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی اپنی دلہن سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی تھی اور یہ ملاقات جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔
شیڈول کے مطابق شان مسعود کا ولیمہ 24 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔
شاہ مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نائب کپتان بھی بنایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایک بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔