آسٹریلوی بلے باز میکس ویل کرکٹ کے میدان کے علاوہ اور کس جگہ اپنا رنگ جمائے گے؟ ویڈیو دیکھیں

آسٹریلوی بلے باز میکس ویل
دنیا میں ورچوئل ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے کیونکہ یہ دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ پرکشش ہے، بالخصوص کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین گیمنگ کے لیے ورچوئل ٹیکنالوجی ہی استعمال کرتے ہیں۔

ان دنوں ایک مشہور کمپنی کرکٹ گیم کا نیا ورژن لانے کی تیاری کررہی ہے جس پر کام شروع ہوچکا ہے اور اب گیم میں موجود نامور کھلاڑیوں کے بیٹنگ کے حقیقی انداز کو ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہور آسٹریلوی بلے باز میکس ویل نےکرکٹ کےدیوانوں کیلئے بنائے جانے والے ویڈیو گیم کی ریکارڈنگ کے لیے پہنچے اور انہوں نے صارفین کے لیے اپنے مختلف شاٹس (اسٹروک) ریکارڈ کرائے جن کو خاص قسم کے سافٹ ویئر اور ہائی کوالٹی کیمرے کی مدد سے محفوظ کر لیا گیا تاکہ جب کوئی کھیلنے والا میکس ویل کا بطور کھلاڑی انتخاب کرے تو اس کو ایسا ہی لگی جیسے وہ کریکٹر حقیقت میں میکس ویل کی طرح ہی کھیل رہا ہے۔

ورچوئل شاٹس کی ریکارڈنگ کے دوران میکس ویل کا کہنا تھا کہ بچے اس کھیل کو زیادہ پسند کرتے ہیں اس لیے وہ اس ریکارڈنگ کیلئے آمادہ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میسکوئل نے اپنے بہترین شاٹس جیسے پُل اگریسو، پُل نارمل، ہُک اگریسو، ہُک نارمل، کٹ اگریسو، ڈرائیو کور اور دیگر ریکارڈ کرایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے مشہور اسٹروکس بھی کھیلے۔

ویڈیو گیم کیلئے میکس ویل کی طرح کا ہوبہو ایک ورچوئل کھلاڑی بھی تیار کیا گیا اور ان کی ماضی میں اسی انداز سے کھیلی گئی شاٹس سے موازنہ بھی کیا گیا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet