قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے مضبوط امیدوار کون ہے؟ نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے والے شاہد آفریدی کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے کئی سابق کرکٹرز کے نام زیر گردش ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے سربراہ کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن شکیل شیخ کا نام بطور چیف سلیکٹر اس وقت سر فہرست ہے۔

شکیل شیخ کی نا صرف کرکٹ کے معاملات پر گہری گرفت ہے، بلکہ ماضی میں وہ اسلام آباد ریجن کے سربراہ کی حیثیت سے نظر انداز کیے جانے والے کھلاڑیوں کے سلسلے میں خاصے معاون و مددگار رہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet