شاہنواز دھانی نے پتنگ لوٹنے کی یاد تازہ کر دی، ویڈیو وائرل

شاہنواز دھانی نے پتنگ لوٹنے کی یاد تازہ کر دی، ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پتنگ بازی کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کھتیوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دھانی نے لکھا کہ بچپن میں، میں نے اپنے شہر میں آنے والی بہت سی پتنگیں لوٹیں، ہمارا گاؤں لاڑکانہ شہر کے بالکل قریب ہے جہاں ہمیں ہوا کے زور سے بہت سی پتنگیں ملتی تھیں، آج ایک بار پھر میں نے تیزی سے پتنگ لوٹ لی، ان بچوں کے ساتھ برا ہوا جنہیں مجھ جیسا مقابل ملا۔

ایک اور ٹوئٹ میں دھانی نے بچوں کے ساتھ مختلف تصاویر بھی شیئر کی اور تمام بچوں کو اپنا گینگ قرار دیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet