پینش وصول کرنے والوں کی فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت 24 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، سات پلئیرز کو 1 لاکھ 48 ہزار جبکہ 32 دیگر کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار ادا کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پینشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کو نجم سیٹھی نے منظور کرلیا تھا، سابق کرکٹر کو رواں سال فروری میں پینشن کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی 60 سال سے اوپر والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن دے رہا ہے، رمیز راجا جب کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو انہوں نے پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔
پینشن کی کیٹیگریز:
لسٹ اے کے کھلاڑیوں کو 54 ہزار روپے سے 1 ایک لاکھ 54 ہزار
لسٹ بی کے پلئیرز کو 48 سے 1 لاکھ 48 ہزار
لسٹ سی کے کرکٹرز کو 42 ہزار سے 1 لاکھ 42 روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی