اعظم خان نے تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اعظم خان نے تیز ترین سنچری بنا ڈالی
معین خان کے بیٹے اعظم خان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔ یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔معین خان کے بیٹے اعظم خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں اعظم خان نے 58 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

معین خان کے بیٹے کی ٹی 20 کیریئر میں یہ پہلی سنچری ہے، پاکستان سپر لیگ میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet