پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا منفرد اعزاز

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا منفرد اعزاز
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے منفر اعزاز اپنے نام کرلیا۔نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے 4 ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔

پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کیے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet