قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلیے مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سابق فاسٹ بولر عمر گل مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

سابق پیسر کا افغانستان کے ساتھ کنٹریکٹ حال ہی میں ختم ہوا ہے، وہ پاکستان ٹیم کیلیے کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کرتے رہے ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے واضح کیا کہ ان کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ اکتیس دسمبر کو ختم ہوچکاہے، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا،غیرملکی کوچز کے ساتھ کھلاڑیوں کو باآسانی بات چیت میں مسئلہ ہوتاہے،

انہوں نے کہا کہ میری موجودگی میں ان کے لیے کمیونیکشن بھی بہت آسان رہی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنا چاہتا تھا مگر پی سی بی نے بولنگ کوچ کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا، اس لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet