کراچی ٹیسٹ کا آخری روز: نیوزی لینڈ کخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کی جانب سے 319 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی آخری دن بیٹنگ جاری ہے۔

امام الحق اور شان مسعود نے صفر رن 2 کھلاڑی آؤٹ سے آخری (پانچویں) دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 319 رنز کا ہدف ملا تھا۔

دن کے اختتام پر عبداللّٰہ شفیق کو ٹِم ساؤتھی نے اور میر حمزہ کو اش سودھی نے صفر پر بولڈ کردیا تھا۔

سیریز کے اس دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 جب کہ پاکستان ٹیم نے 408 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم
دوسرے ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet