قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی کی سزا دی گئ ہے۔
تاہم اب عمر اکمل ڈسپلنری پینل کے فیصلے کے خلاف آج اپیل دائر کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے نئے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں مشکوک ساکھ والے کوچز کی بھی چھٹی کردی جائے گی اور جو معیار پر پورا اترے گا وہ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ ہوگا چاہے ملکی ہو یا غیر ملکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس دلانا ہوگا، ڈنڈے کے زور پے یہ کام نہیں ہو سکتا۔