دوسرے دن کے آغاز پر ہی نسیم شاہ نے ایش سوڈھی کو بولڈ کیا۔ اب وکٹ پر ٹام بلنڈل اور ٹم ساؤتھی موجود ہیں۔
میچ کے پہلے روز کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو پراعتمان آغاز فراہم کیا، لیتھم نصف سنچری جب کہ ڈیوون کونوے سنچری بناکر پویلین لوٹے۔
آخری سیشن میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور پیسر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لاتھم کو 71 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ دوسری وکٹ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے کی لی،کونوے 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن کو نسیم شاہ نے 36 رنز پر آؤٹ کیا، ہینری نکلز 26 رنزبناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائسویل صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے آغاسلمان نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔