تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم، نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اب بھی ہوگی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم لیکن انہیں لانے کے لیے…
انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ ایک پڑھا لکھا آدمی ہے جو کرکٹ کو سمجھتا ہے لیکن نجم سیٹھی کو کیا پتا؟ رمیز راجہ کے دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ بدقسمتی سے نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اب بھی ہوگی۔