پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

یہ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو نجم سیٹھی کی صدارت میں لاہور میں ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ اگست 2023 تک کیلئے کھلاڑیوں کے اعلان کردہ تمام ڈومیسٹک کنٹریکٹس پورے کرنے پر بھی بات ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈپارٹمنٹل کے علاوہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ اب ڈپارٹمنٹس کو باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے۔

اجلاس میں مختلف امور پر 12 کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظور ی بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ ویمن لیگ کا نام تبدیل کرکے پاکستان ویمن لیگ رکھ دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فرنچائزز سے ایمرجنگ کیٹیگری میں انڈر 19 کرکٹرز کو شامل کرنے کی بات کی جائیگی، جونیئر سیریز کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet