فاسٹ بولر محمد عامر اور نجم سیٹھی کی ملاقات متوقع

فاسٹ بولر محمد عامر اور نجم سیٹھی کی ملاقات متوقع
رمیز راجا کے جاتے ہی محمد عامر کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرلیا، وہ آج نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔

محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس نہیں کرسکتے تھے، رمیز راجا نے تمام سابق کرکٹرز کیلئے سینٹرکے دروازے بند کردئیے تھے۔

محمد عامر کی چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet