معروف بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل

معروف بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی گاڑی میں ریلنگ سے ٹکرانے سے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، کافی مشکل کے بعد آگ بجھائی گئی اور اسی دوران ریشبھ پنت شدید زخمی ہوئے، بھارتی کرکٹر کو فوری طور پر گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا پر ریشبھ پنت کی بی ایم ڈبلیو کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا جبکہ ایک تصویر میں ریشبھ کو بھی سر پر پٹی کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر دکھا یا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet