پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے نئی کٹ کی جھلک دکھا دی

پشاور زلمی نے نئی کٹ کی جھلک دکھا دی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 کیلئے نئی کٹ کی ایک جھلک جاری کردی۔

پشاور زلمی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند سیکنڈز کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ٹیم کی نئی کٹ کا ٹیزر دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پشاور زلمی کی نئی کٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ پشاور زلمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ٹیم کی نئی کٹ جلد متعارف کروائی جائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet