نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 165 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا تو ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم 78 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور 183 رنز پر پہنچایا تو ڈیوڈ کانوے نعمان علی کی گیند پر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہوں نے 92 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹام لیتھم نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 113 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ہنری نکولس 22 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 42 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے، کین ولیمسن 66 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کی 438 رنز کی سبقت ختم کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کو اب بھی 85 رنز درکار ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے بابر اعظم اور آغا سلمان کی سنچریوں اور سرفراز احمد کی ففٹی کی بدولت 438 بنائے تھے۔