دانش کنیریا نے اس خبر پر طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ’چیف سلیکٹر’ لکھا۔
Chief selector ??? pic.twitter.com/cdKokzJCyR
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) December 25, 2022
واضح رہے کہ 2010 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران گیند کو دانتوں کے ساتھ چباتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
آفریدی کے اس عمل پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی تھی۔
دانش کنیریا کے طنزیہ ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ بھی سابق کپتان کی حمایت میں بول پڑے۔
فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر آفریدی کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر دانش کنیریا کو کراکرا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’آفریدی آپ کی طرح فکسر نہیں ہیں ‘۔
And clearly not a Fixer like you ? https://t.co/yrbkRyOZFa
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 25, 2022
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔
فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کیا تھا۔