فواد عالم کو پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی، کرکٹ شائقین کے لیے اہم خبر آگئی

فواد عالم
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ایلیٹ کنٹریکٹ کی نئی کٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی192کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیئے جائیں گے ان میں سے دس بہترین کھلاڑیوں کو ایلیٹ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ پی سی بی نے بدھ کو18کھلاڑیوں کو ایک سال کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے ہیں جب کہ تین کھلاڑیوں حیدر علی،محمد حسنین اور حارث روف کو ایمرجنگ کنٹریکٹ دیئے گئے۔

یہ تین کھلاڑی وہ ہیں جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اشارہ دیا تھا کہ مزید کھلاڑیوں کے لئے ایلیٹ کنٹریکٹ کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 192 کھلاڑیوں میں سے 182 کھلاڑیوں کو معمول کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیئے جائیں گے جبکہ جن دس کھلاڑیوں کو پہلی بار ایلیٹ کنٹریکٹ دیئے جارہے ہیں، ان میں فواد عالم،خوش دل شاہ ،موسی خان،فہیم اشرف،روحیل نذیر، قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر عمران بٹ شامل ہیں۔ ان دس کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ان کرکٹرز کی قائد اعظم ٹرافی اور دیگر ڈومیسٹک میچوں میں زیادہ ہوگی جبکہ ان کا ریٹنرشپ بھی دیگر سے زیادہ ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet