کراچی ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

 پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، نئی سیریز ہے کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet