قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفرقبول کرلی۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےموجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری میں ختم ہورہا ہے جب کہ ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ ختم ہونے تک مکی آرتھر کو لانا چاہتی ہے۔
خیال رہے ک چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔
مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔